راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، جرگے کی سربراہی کرنے والا عصمت اللہ گرفتار

Married woman murdered in Rawalpindi, Jirga leader Ismatullah arrested
راولپنڈی: جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے عصمت اللہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی نویلی دلہن کے قتل کیس میں جرگے کی سربراہی کرنے والے شخص عصمت اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم عصمت اللہ ن لیگ کے یو سی 8 پیرودھائی فوجی کالونی کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔
فوجی کالونی میں 19سالہ لڑکی کو جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، سی پی او راول پنڈی نے تحقیقات کے لیے 10 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
آر پی او راول پنڈی ریجن نے واقعے کا نوٹس لیا، انھوں نے ملزمان کی گرفتاری اور فوری تحقیقات کا حکم دیا، ٹیم کی سربراہی ایس پی راول ڈویژن راجا حسیب کریں گے۔
ٹیم میں ڈی ایس پی سٹی اطہر شاہ، انسپکٹر ثنااللہ، علی عباس اور ناصر عباس شامل ہیں، ٹیم میں راول پنڈی پولیس کی آئی ٹی کے ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت سی سی ٹی وی، فنگر پرنٹ، موبائل ڈیٹا لوکیشنزکی چھان بین جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









