ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں؛ اہم رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

Major setback for PTI as key leader joins PML-N
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
وزیراعظم پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے اپنے بیٹے شہریار محسن اور قریبی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محسن علی خان خیبرپختونخوا میں پارٹی کی پالیسیوں کے فروغ اور عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے حکومت کی ترجیحات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ہم آہنگی اور مثبت روابط ہی ملک کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









