بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا وادی تیراہ کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

27 جولائی, 2025 23:07

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تیراہ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بیان میں کہا کہ قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جاسکے، ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں:وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ شہری شہید ہوئے، وزیراعظم

علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا کہ جاں بحق افراد کیلئے 1 کروڑ اور زخمیوں کیلئے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا جبکہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اِنہی واقعات اور معاملات کو حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرکے تجاویز مرتب کی گئی تھیں، قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر آنے والے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں پُرامن مظاہرین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ معصوم اور پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں جبکہ پُرامن شہریوں کو خوارج کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔