پہلے جرگے میں قتل کا حکم دیا اور پھر خود ہی لڑکی کا جنازہ پڑھایا، راولپنڈی قتل کیس کا ڈراپ سین

First he ordered the murder in the jirga and then he himself conducted the girl's funeral, a dropped scene from the Rawalpindi murder case
راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں خاتون کے قتل کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کے قتل کا فیصلہ جرگہ سربراہ عصمت اللہ نے دیا تھا، خاتون کی نماز جنازہ بھی عصمت اللہ نے گھر پر پڑھائی تھی۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ 11 سے 16 جولائی کے درمیان جرگے میں عصمت اللہ پیش پیش رہا۔
ذرائع کے مطابق جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کی بازار میں ہوائی فائرنگ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی، ویڈیو میں عصمت اللہ کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا، جرگے کا سربراہ عصمت اللہ خان گرفتارہے۔
خیال رہے کہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب راولپنڈی کے پیر ودھائی تھانے کی حدود میں شادی شدہ خاتون کو گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا تھا اور پھر راتوں رات تدفین بھی کر دی گئی تھی۔
خاتون کے قتل کے معاملے میں اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے گزشتہ رات خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے والد محمد الیاس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والے اسے رخصتی کا بتا کر لیکر گئے اور پھر دو روز بعد اطلاع ملی کہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









