آئی فون کی فولڈ ایبل ڈیوائس سے متعلق اہم معلومات لیک!

Important information about the iPhone's foldable device has leaked!
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آیندہ برس فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی کیٹگری میں قدم رکھنے کی افواہوں میں تیزی آرہی ہے۔
چینی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم وائیبو پر موجود ایک لِیکر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن (ڈی سی ایس) نے آئی فون فولڈ (کمپنی کی جانب سے فون کا حتمی نام نہیں طے کیا گیا) کی اسکرین کے سائز سے متعلق تفصیلات لیک کر دیں۔
لیکس کے مطابق فولڈنگ ڈسپلے کا اندرونی حصہ مبینہ طور پر 7.7 انچز کا ہوگا جبکہ کوور اسکرین 5.5 انچز کی ہوگی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تناسب اینڈرائیڈ فونز سے مختلف ہوگا۔
ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کی جانب سے اس لیک کے ساتھ ایک بار اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ڈیوائس 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے ماضی میں دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ ڈیوائس پروٹو ٹائپ ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









