بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا نیویارک کا دورہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی

28 جولائی, 2025 20:23

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے صدر دفتر، نیویارک میں ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔

نائب وزیراعظم اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطح بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے، جس کا عنوان "فلسطین کے مسئلے کا پُرامن اور دو ریاستی حل کا نفاذ” ہے۔ یہ کانفرنس مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

کانفرنس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ اور فرانسیسی وزیر مشترکہ طور پر کریں گے، جہاں دنیا بھر سے اعلیٰ سطحی سفارتی وفود شریک ہو رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس موقع پر متعدد اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں اردن کے نائب وزیراعظم، مصر، کویت، اور بنگلادیش کے مشیرانِ خارجہ فلسطینی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، انسانی حقوق، اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نیویارک میں قیام کے دوران پاکستانی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں وہ نہ صرف دورے کی تفصیلات شیئر کریں گے بلکہ پاکستان کے خارجہ پالیسی مؤقف پر گفتگو بھی کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔