آزادکشمیر میں شہریوں پر حملہ کرنیوالے تیندوے کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

Leopard that attacked civilians in Azad Kashmir shot dead
مظفر آباد: آزادکشمیر میں شہریوں پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔
ایل او سی سےمتصل گاؤں گہانی تنگ میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔
ایس پی مرزا زاہد کے مطابق مقامی افراد نے شناخت کی کہ مرنے والا تیندوا وہی ہے جو آبادی میں انسانوں پر حملہ آور ہوا تھا۔
دو روز قبل تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی، تیندوے نےگزشتہ روز بھی حملہ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کیا تھا۔
ایس پی مرزا زاہدکا کہنا ہےکہ خونخوار جانور ایک بار انسانوں پر حملہ کردیں تو بار بار حملےکی کوشش کرتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









