بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پاک امریکا تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت، وزیر خزانہ امریکا روانہ

28 جولائی, 2025 20:45

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکا روانہ ہو گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک-امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت کی جائے گی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو نئی وسعت دینا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی معیشت کے لیے سود مند ثابت ہوگا اور اس سے دوطرفہ تجارت کے دروازے مزید کھلیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات، پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہیں۔”

وزارت خزانہ کے مطابق امریکا، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ان مذاکرات کو نہایت اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مذاکرات متوقع ہیں جن کا مقصد باہمی مفادات کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔