سال 2022 سے پہلے ماڈلز کی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

Big news for car enthusiasts
سال 2022 سے پہلے ماڈلز کی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں 2022 سے پہلے ماڈلز کی گاڑیاں رکھنے والے مالکان کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گاڑیوں کے دھویں کی انسپکشن سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔
نئے ضوابط کے تحت ابتدائی مرحلے میں صرف ان گاڑیوں کی انسپکشن کی جائے گی جو 2022 سے پہلے کے ماڈلز پر مشتمل ہیں، جبکہ 2022 یا اس کے بعد کے ماڈلز کی گاڑیاں اس مرحلے میں انسپکشن سے مستثنیٰ ہوں گی۔
انسپکشن کے دوران اگر کسی گاڑی کے دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6 فیصد سے کم پائی گئی تو اسے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اسٹیکر جاری کیا جائے گا۔ تاہم، اگر یہ شرح 6 فیصد سے زائد ہوئی تو گاڑی کو وارننگ دی جائے گی اور اسٹیکر جاری نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جن گاڑیوں کے پاس یہ اسٹیکر موجود نہیں ہوگا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان ایس او پیز کو ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین عرفان میمن کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے اور ان پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











