ایرانی صدر کا 2 روزہ سرکاری دورہ پاکستان، 2 اگست کو لاہور آمد متوقع

Iranian President's 2-day official visit to Pakistan, expected to arrive in Lahore on August 2
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ پہنچنے کے فوراً بعد وہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔
اسی روز شام کو ایرانی صدر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے، جہاں 3 اگست کو اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسلام آباد میں ڈاکٹر پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دوطرفہ تجارت، سرحدی انتظامات، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس کے علاوہ، ایرانی صدر صدر آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے سیاسی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
دورے کے اختتام پر، 3 اگست کی شام ایرانی صدر واپس ایران روانہ ہو جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










