بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025: نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کیلئے مؤثر اقدام

29 جولائی, 2025 17:30

اسلام آباد: نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام کے تحت آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا آغاز ہوگیا۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ملک بھر کی جامعات کے طلباءسے خطاب کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے عملی اقدامات سے خطے میں استحکام کا ضامن ملک ہونے کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان منحرف نظریات کے خلاف ایک مضبوط فصیل اور عالمی امن کا علمبردار ہے، بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا، ہماری طاقت اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔