بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

اسرائیل کا بلوچستان میں بڑھتا ہوا رجحان، ٹائمز آف اسرائیل نے تصدیق کردی

29 جولائی, 2025 01:00

ایران جنگ کےبعد اسرائیل نے ایرانی سرحد سے متصل پاکستان کے صوبے اسرائیل پر نظریں لگا لیں۔

اسرائیل کی بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دل چسپی اور اسٹرٹیجک مفادات کے سامنے آنے کی اب ٹائمز آف اسرائیل نے بھی تصدیق کردی ہے۔

اطالوی سیاسی مشیر اور زمینیی حقائق کا تجزیہ کرنے والے سرگائیو ریسٹیلی نے ٹائمزآف اسرائیل میں لکھے گئے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئی سال پہلے قائم کیے جانےوالے ادارے MEMRI (Middle East Media Research Institiue) میں بلوچستان اسٹیڈیز پروجیکٹ کے نام سے ادارہ قائم ہے۔

عرصے دراز سے چوری چھپے عرب ادارے کا لبارہ اوڑھے اس چینل کی اب اسرائیل کے ساتھ وابستی ظاہر ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق میمری اسرائیلی انٹیلی جنس معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کے حوالے سے دستاویزات جمع کررہا ہے۔ اس ادارے نے بظاہر تعلیم اور تجزیے کا روپ دھارا ہے مگر درحقیقت یہ بلوچستان کے دفاعی نوعیت کے بارے میں معلومات جمع کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل اس وقت بلوچستان کو صرف عدم استحکام لانے والے راستے کی نظر سے ہی نہیں بلکہ خطے میں اہمیت اور دفاعی لحاظ سے جاننے کی کوشش کررہا ہے۔

اطالوی تجزیہ کار کے ٹائمز آف اسرائیل میں چھپنے والے آرٹیکل کے مطابق اسرائیل بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کررہاہے جس سے بظاہر نظر نہ آنے والے طریقےسے پاکستان پر دباؤ بڑھ رہاہے۔

آرٹیکل میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل آہستہ آہستہ بلوچ علیحدہ پسندوں کی تحریک کو بڑھا کر پاکستان کو انگیج رکھنا چاہتا ہے بلوچستان میں حالیہ تشدد کی لہر، سیکیورٹی اداروں پر حملے، غیرت کے نام پر قتل سمیت افراتفری اور بے امنی کا مقصد پاکستان کو بیرونی محاذ پر کم زور کرنا ہے۔

 

میمری کی مدد سے ہی بلوچ علیحدہ پسند تحریک کا نام دنیا میں پھیل گیا اور وہ نام نہاد مظلومیت کا نعرہ لے کر پاکستان کو بدنام اور غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔