فتنہ الہندوستان اور بلوچستان یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

فتنہ الہندوستان اور بلوچستان یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
نام نہاد لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشتگردوں کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلات آپریشن میں ہلاک دہشتگرد صہیب لانگو کا نام لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل ہے، اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد کے نام لاپتہ افراد کی لسٹ میں تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مارچ 2024 گوادر حملے میں ہلاک دہشتگرد کریم جان بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا، نیول بیس حملے میں ہلاک دہشتگرد عبدالودود بھی لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ لانگو نے ہمیشہ نام نہاد لاپتہ افراد کا بیانیہ مذموم عزائم کیلئے استعمال کیا، ماہ رنگ لانگو نے نام نہاد لاپتہ افراد کا بیانیہ ریاست کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ دہشتگرد صہیب لانگو کی ماہ رنگ کے ساتھ کئی تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پر ہیں، نام نہاد لاپتہ افراد وہی ہیں جو فتنہ الہندوستان کے آلہ کار معصوم پاکستانیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











