بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بٹگرام میں خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گدھے کا گوشت برآمد

30 جولائی, 2025 00:12

اسلام آباد کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع  بٹگرام میں کارروائی کے دوران گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔

 

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری بیان کے مطابق ایک شہری کی خفیہ اطلاع پر  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے کارروائی کرتے ہوئے کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ مارا۔

 

انہوں نے بتایاکہ کارروائی کے دوران تازہ ذبح کیا ہوا گدھا برآمد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ گوشت کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر گفتگو میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، خاص طور پر جعلی یا مضر صحت اشیائے خوردونوش کی تیاری یا فروخت کی اطلاع رکھتے ہوں تو فوراً انتظامیہ یا پولیس کو مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں ایک سلاٹر ہاؤس سے گدھوں کا کئی من گوشت اور زندہ گدھے برآمد کیے گئے تھے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سنگجانی میں قائم ایک خفیہ سلاٹر ہاؤس میں گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت اور کھالیں بیرونِ ملک بھیجی جا رہی تھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔