حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری اور نجی کوٹہ سے متعلق بڑا فیصلہ

Hajj Policy 2026 approved, major decision regarding government and private quotas
وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی برائے سال 2026 کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری وپرائیوٹ کوٹہ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے آئندہ برس 2026 کے لیے نئی حج پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ نے نئی حج پالیسی کے لیے سرکاری کوٹے میں اضافہ اور پرائیوٹ کوٹے میں کمی کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے حج 2026 کے لیے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیوٹ کوٹہ 30 فیصد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کو حج 2026 کے لیے سرکاری کوٹہ 40 جب کہ پرائیوٹ کوٹہ 60 فیصد کرنے کی سمری بھیجی گئی تھی۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا۔
آئندہ برس 2026 میں سرکاری حج پر ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔
وفاقی وزیر سردار یوسف کے مطابق حج 2026 کے لیے 29 جولائی تک 313,000 افراد نے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال سعودی عرب سے پاکستان کو ملنے والے حج کوٹے کو سرکاری اور نجی ٹور آپریٹرز کے درمیان مساوی 50، 50 فیصد تقسیم کیا جاتا ہے۔
تاہم رواں برس پاکستان کی تاریخ میں حج کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا اور نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعہ حج پر جانے والے 67 ہزار عازمین اس سال حج پر جانے سے محروم رہ گئے تھے.
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












