آن لائن ٹیکسی سروس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

Important news for users of online taxi service apps
آن لائن ٹیکسی سروس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر ہے۔
پولیس نے آن لائن ایپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں فرحان، کاشف، فیصل اور ولید شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ فرحان نامی شخص ہے جو ایک ایپ آفس میں سافٹ ویئر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ فرحان نے اپنے تین ساتھیوں کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے، جن کے ذریعے یہ افراد شہریوں کی کوریئر کی گئی اشیاء لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ان ڈرائیو ایپ پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کر چکے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے، الیکٹرانکس اشیاء اور دو پستول برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ گروہ کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











