پہلگام، رافیل اور آپریشن مہادیو؛ بھارتی اپوزیشن کے تابڑ توڑ حملے، حکومت لاجواب

Pahalgam, Rafale and Operation Mahadev; Indian opposition's relentless attacks, government invincible
پہلگام، رافیل اور آپریشن مہادیوپر بھارتی اپوزیشن کے تابڑ توڑ حملوں نے بی جے پی حکومت کو لاجواب کر دیا، لوک سبھا میں زلزلہ !
سیاق و سباق
1 بی جے پی حکومت ان دنوں پارلیمنٹ کے مون سون سیزن میں مکمل دفاعی پوزیشن پر ہے، جہاں پہلگام حملہ، رافیل گرنے، اور آپریشن مہادیو جیسے معاملات پر اپوزیشن کی یلغار نے مودی سرکار کی بولتی بند کر دی ہے۔
2 پہلگام حملے پر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سیکیورٹی کی سنگین ناکامی پر سخت سوالات اٹھائے؛ ایسے حساس اور سیاحتی مقام پر سیکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں تھا؟ اگر خفیہ ادارے ناکام ہوئے تو کسی نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ انھوں نے مودی حکومت کی نااہلی اور کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر کڑی تنقید کی۔
3 تمل کانگریس (TMC) کے رکن کالیان بینرجی نے لوک سبھا میں سوال کیا:
مودی جی ! آپ ٹرمپ سے اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ آپریشن سندور میں ناکامی پر جواب دینے کی بجائے ٹرمپ کے بیانات پر بھی چپ ہیں۔ ہمت کریں ٹوئٹر پر ہی لکھ ڈالیں کہ ٹرمپ صاحب آپ نے سیز فائر نہیں کرایا۔
4 ایوان میں کانگریس کے ایم پی فرانسز جارج نے گویا زلزلہ برپا کر دیا:
دنیا چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے کم از کم بھارت کے 3 رافیل، ایک SU-30 MKI، اور ایک MIG-29 فائٹر طیارے مار گرائے۔ لیکن وزیر دفاع صرف یہ بتا رہے ہیں کہ یہ سوال نہ پوچھیں کہ ہمارے کتنے طیارے گرے بلکہ یہ پوچھیں کہ ہم نے اپنا مقصد پورا کیا یا نہیں ؟؟
5 رافیل گرنے کا معاملہ مزید سنگین ہوا جب امریندر سنگھ راجہ نے انکشاف کیا کہ ایک رافیل طیارہ (BS001) بسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے قریب تباہ ہوا، جس کا پچھلا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔ بھارتی حکومت نے اسے “unidentified incident” کہہ کر دبانے کی کوشش کی، لیکن میڈیا کوریج اور عوامی ردعمل نے پردہ چاک کر دیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق مودی حکومت اس وقت سیاسی، عسکری اور سفارتی محاذ پر زبردست دباؤ کا شکار ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اپوزیشن کے ہر وار پر بی جے پی کی خاموشی اس کی بے بسی کا کھلا ثبوت ہے۔ پہلگام سے لے کر رافیل اور مہادیو تک— اب ہر سوال بی جے پی کے لیے ایک “ناک آؤٹ پنچ” بن چکا ہے۔
مبصرین کہتے ہیں بھارتی حکومت نے پہلگام کے نامزد ملزمان کے نام پر تین مبینہ پاکستانیوں کو مار کر عوامی اور اپوزیشن کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم مبینہ دہشت گردوں سے پاکستانی چاکلیٹ بر آمد ہونے کے ثبوت نے امیت شاہ کے دعویٰ کو مزید مضحکہ خیز بنا دیا ہے۔
بھارتی حکومت سے کیے گئے سوال پہلے دن سے اب تک تشنہ طلب ہیں۔
بھارت غیر جانبدار تحقیقات کیوں قبول نہیں کرتا؟
پہلگام میں بھارت نے کیا کچھ کھویا؟ اور ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز فوراً کیوں قبول کی؟
اگر دہشت گرد وہی تھے جن کا نام پہلے دن پولیس نے دیا تو این آی اے نے ان کی تردید کیوں کی؟ اگر تردید کی تو 3 ماہ بعد وہی لوگ دہشت گرد کیسے بن گئے؟ اور اگر ابو حمزہ ، ذاکر وغیرہ کل تک بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہوئے تو آج امیت شاہ افغان اور جابر نامی لوگوں کے نام کیسےلے رہا ہے؟
سب سے بڑھ کر، چاکلیٹ کو بطور ثبوت پیش کرنے والی این آی اے کو کوئی مصدقہ تحقیقاتی ایجنسی کیسے تسلیم کرے گا جب کینیڈا حکومت اور خود بھارتی عدالت (بمبی دھماکوں کے کیس میں) ان کی تفتیش کو ردی کی ٹوکری میں ڈال چکی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










