محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سُنادی
کراچی : محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم ابر آلود اور مرطوب رہے گا جبکہ تیز ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مغرب سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










