پی ٹی آئی کے 50 بڑے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Arrest warrants issued for 50 top PTI leaders
پی ٹی آئی کے 50 بڑے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 50 اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران کی گئی، جس کی صدارت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والے رہنماؤں میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، علیمہ خانم، حماد اظہر، شیخ وقاص اکرم، شاندانہ گلزار، کنول شوزب، شیر افضل مروت، فیصل جاوید، شبلی فراز، مشال یوسف زئی، سیمابیہ طاہر، نادیہ خٹک، عبدالقیوم نیازی، آفاق علوی اور عمر تنویر بٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، مراد سعید، زلفی بخاری، راجہ بشارت، احمد خان نیازی، سردار منصور سلیم، کرنل (ر) شبیر اعوان، صدام ترین، راشد حفیظ، خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ، عمیر نیازی، پیر نور الحق قادری اور خرم شیرزمان کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے جن دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں اسد قیصر، عمر امین گنڈاپور، عاطف خان، شہرام ترکئی، عمر ایوب، زرتاج گل، جنید اکبر، جمشید دستی، اعظم سواتی، حامد رضا، میاں اسلم اقبال، سالار خان کاکڑ، سہیل آفریدی، اجمل صابر، ڈاکٹر نثار جٹ، شعیب شاہین، سید علی بخاری اور عبداللطیف چترالی شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












