چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مصری صدر سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مصری صدر سے ملاقات
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے مصر کا دورہ کرتے ہوئے مصری صدر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کے صدر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ فوجی تعاون اور سکیورٹی امور پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری وزیردفاع، دفاعی پیداوار اورکمانڈر ان چیف سے بھی ملاقات کی جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری پر زور دیا۔
بیان کے مطابق مصری قیادت کی جانب سے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












