حکومت کا ملک میں چینی بحران پر شوگر ملز کیخلاف سخت ایکشن

چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی بحران پر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔
وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا جبکہ 18 شوگر ملز مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے۔
وزارت فوڈ حکام نے مزید بتایا کہ چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔
حکام نے مزید بتایا کہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کردیے گئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ شوگر ملوں کے چینی اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگا دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement