والد کی رہائی کیسے ممکن ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کا اہم بیان سامنے آ گیا

والد کی رہائی کیسے ممکن ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کا اہم بیان سامنے آ گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے بیٹے قاسم خان کا اپنے والد کی رہائی سے متعلق بڑا بیان سامنے آ گیا ہے۔
قاسم خان نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت والد انتہائی خراب حالات میں ہیں، اور ایسا لگتا ہے کہ ہر لمحہ یہ حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں، اس لیے ہم کسی بھی ممکنہ راستے کی تلاش میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والد کو ’قید تنہائی’ میں رکھا گیا ہے، جس سیل میں وہ ہیں، اس کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، صاف الفاظ میں، وہ جگہ قابل رہائش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کیچڑ سے آلودہ پانی سے نہا رہے ہیں، میرا مطلب فلٹر نہ ہونے والا پانی نہیں، بلکہ واقعی گندا اور کیچڑ بھرا پانی ہے، اس جیل میں ایسی حالت میں قید 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
قاسم خان نے کہا کہ ایسے لمحات بھی آئے جب وہ دس دن تک بغیر روشنی کے سیل میں رہے، انہوں نے اسے تشدد کی حکمت عملی قرار دیا۔
بانی پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ انہیں دن میں صرف دو گھنٹے روشنی نصیب ہوتی ہے، ہمیں ان سے کسی قسم کی بات چیت کی بھی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی اس وقت امریکا سے مدد کی توقع کر رہے ہیں، یہاں کے بہت سے لوگ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، اور لگتا ہے کہ یہی اس وقت واحد ممکنہ راستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینیل سے ہوئی، اور کہا کہ گرینیل نے ہمارے لیے وقت نکالا، یہ ان کی مہربانی تھی، ہم نے تفصیل سے بات کی، میں اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا، مگر مجھے اس سے بہت امید بندھی ہے۔
قاسم خان نے کہا کہ والد نے جیل میں رہتے ہوئے فروری 2024 کے انتخابات جیتے، جنہیں انہوں نے ’شدید دھاندلی’ کا شکار قرار دیا، انتخابات سے پہلے جو خفیہ چالیں چلی گئیں، ان سب کے باوجود وہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












