کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو ہراسانی کے الزام میں سزا، عہدے سے برطرفی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو ہراسانی کے الزام میں عدالت نے سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرفی کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب اعلیٰ نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک پر الزام ثابت ہوتا ہے۔
صوبائی محتسب اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں، انہوں نے شکایت کنندہ مہرین زہرہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، مونس علوی اگر جرمانے کی رقم ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے، ساتھ ہی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
واضح رہے کہ مونس علوی کے خلاف سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ نے شکایت درج کروائی تھی۔
درخواست گزار کے مطابق شکایت کنندہ کو 2019 میں کے الیکٹرک نے کنسلٹنسی کے لیے رکھا تھا۔
مہرین زہرہ کی درخواست پر سماعت جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے کی۔
مونس علوی کا عدالتی فیصلے پر ردِعمل
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پیشہ ورانہ تعلقات میں ہمیشہ دیانت داری اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھا ہے، حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانونی عمل اور اس کو برقرار رکھنے والے اداروں کا احترام کرتا ہوں، نتائج میری تجربہ کردہ صورتحال کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی مشیر کیساتھ فیصلے کا جائزہ لے رہا ہوں اور اپیل کروں گا، لوگوں کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں جو مجھے جانتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












