بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

9 مئی: افواجِ پاکستان کا دوٹوک مؤقف، قانون کے تحت کارروائی ناگزیر

31 جولائی, 2025 17:30

راولپنڈی :افواجِ پاکستان نے سانحہ 9 مئی پر ایک بار پھر اپنا واضح اور دوٹوک مؤقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ صرف فوج کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے۔

 

 

قوم آج بھی فیلڈ مارشل ایوب خان کے وہ تاریخی الفاظ یاد رکھتی ہے، جن میں ریاست کی حرمت اور عسکری اداروں کے احترام پر زور دیا گیا تھا۔

 

ترجمان افواجِ پاکستان کے مطابق، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے کبھی بھی قوم کی نظروں میں معاف نہیں کیے جا سکتے۔ عسکری تنصیبات پر حملے قومی سلامتی کے خلاف سنگین جرم ہیں، جن کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

افواجِ پاکستان نے زور دیا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا جائے یا عوام اور اداروں کے درمیان نفرت پیدا کی جائے۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے شرمناک واقعات میں ملوث افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان عناصر کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینا ناگزیر ہے۔ یہ ریاست کی سالمیت، قانون کی حکمرانی اور شہداء کے احترام کا تقاضا ہے۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔