بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

افواج پاکستان کا 9مئی پر دو ٹوک اور واضح مؤقف

31 جولائی, 2025 17:48

راولپنڈی: افواج پاکستان کا 9 مئی واقعے پر دو ٹوک اور واضح مؤقف سامنے آگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی صرف افواج کا نہیں پاکستانی عوام کا مقدمہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ سانحہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو آئین و قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، بے شک سانحہ 9مئی میں ملوث عناصر کا تعلق کسی ادارے سے ہی کیوں نہ ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔