پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ
اسلام آباد: پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا گیا۔
پاکستان کے خلائی ادارے اسپارکو کے سائنسدان بھی اس موقع پر چین میں موجود تھے۔
اسپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مزید مضبوط کرے گا، نیا سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، زراعت، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی، سیلاب، زلزلے اوردیگرقدرتی آفات کی نگرانی میں کلیدی کردارادا کرے گا۔
ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی وسائل کے تحفظ، اور پیشگی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، یہ لانچنگ ادارے کے “ویژن 2047” اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔
اسپارکو کی جانب سے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اور کراچی میں ہیڈکوارٹر سے لانچنگ کی براہِ راست نگرانی کی گئی جبکہ ملکی و غیر ملکی ماہرین نے اس پیشرفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑا سائنسی و تکنیکی قدم قرار دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












