پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجارہا ہے، بیرسٹر گوہر

مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، اب اختیار دوسری قیادت کے پاس ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاست میں انتشار اور تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں سزائیں دیں وہ سیاست میں تشدد پر یقین نہیں رکھتے، تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجارہا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 3 دن میں تین سزائیں ہوئیں اور 45 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ جو فیصلے آرہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر کے لیے ان کی اہلیہ کو سزا سنائی گئی، ہم نے ان سب کے باوجود ریاست کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، آج فیصل آباد اے ٹی سی کے فیصلے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو سزا ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو سزا سنائی گئی، چیف جسٹس سے درخواست کی کہ صبح 2 بجے تک ٹرائل چلتا ہے، جس کے خلاف ایک سے زائد ایف آئی آرز ہوں وہ کیسز باقی جگہوں پر رک جاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے اور جمہوریت مضبوط ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












