بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ہینڈ رائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹیچر نے 8 سالہ طالب علم کا ہاتھ جلا دیا

31 جولائی, 2025 16:40

بھارت کے شہر ملاڑ میں خوش خطی درست نہ ہونے پر ٹیچر نے 8 سالہ طالب علم کا ہاتھ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 8 سال کے طالب علم پر تشدد کرنے کا واقعہ مہاراشٹرا کی راجدھانی ممبئی کے علاقے ملاڑ میں پیش آیا جہاں ٹیوشن ٹیچر نے صرف ہینڈ رائٹنگ اچھی نہ ہونے پر موم بتی سے بچے کا ہاتھ جلادیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاڑ میں راج شری راٹھوڑ نامی ایک خاتون ٹیوشن پڑھاتی ہے، اسی علاقے کا رہائشی 8 سال کا بچہ محمد حمزہ خان ٹیوشن پڑھتا ہے، معمول کے مطابق پیر کی رات بھی حمزہ خان کی بہن اُسے ٹیوشن چھوڑ کر آئی۔

اسی دوران رات 9 بجے کے قریب حمزہ ہاتھ جلنے کے باعث بہت زیادہ رو رہا تھا تو راج شری راٹھوڑ نے بچے کے والد خان کو فون کر کے فوری طور پر بچے کو لے جانے کے لیے بلایا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گھر پہنچنے کے بعد جب بچے نے تفصیلات بتائیں تو والدین نے فوراً پولیس میں شکایت درج کرا دی، پولیس نے واقعے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔