بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کرانے میں بھارت کا کردار سامنے لائیں گے، علی امین

01 اگست, 2025 10:30

وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کرانے میں بھارت کا کردار سامنے لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارتی حکومت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں ان کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروانے پر ردعمل سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، بھارت پاکستان اور خطے کے اندر ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر رہے ہیں، فیٹف کو خط لکھ رہے ہیں اور وہاں خود جاکر ان کو بتائیں گے کہ بھارت نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا کیا کیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ پورے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کرانے میں بھارت کا کردار سامنے لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پختونخوا نے بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈلوانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں، مودی کو پیغام ہے پاکستان کے دفاع کے لیے ہم متحد ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروایا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔