سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

CCTV footage of shooting at senior lawyer Khawaja Shamsul Islam emergesCCTV footage of shooting at senior lawyer Khawaja Shamsul Islam emerges
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
ویڈیو میں قمیض شلوار میں ملبوس ماسک پہنے شخص کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، پولیس کو جائے وقوعہ سے دو خول اور ایک گولی ملی ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
خواجہ شمس الاسلام ایک متحرک وکیل سمجھے جاتے تھے اور سول کیسز میں مہارت رکھتے تھے، وہ 500 سے زائد کیسز لڑ چکے تھے اور کراچی میں اربوں روپے کی پراپرٹی کے مقدمات لڑرہے تھے۔
اس کے علاوہ خواجہ شمس الاسلام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کی رہائش گاہ فاطمہ جناح قصر ناز (مہٹا پیلس) پر گرلز ہاسٹل اور ڈینٹل کالج بنانے سے متعلق مشہور کیس کی بھی پیروی کر رہے تھے۔
یاد رہےکہ نومبر 2024 میں بھی خواجہ شمس الاسلام پر حملہ ہوا تھا، اس دوران وہ ہاتھ پر گولی لگنے کے باعث زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے جائے واقعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












