بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم، کل دوبارہ جرگہ ہوگا

01 اگست, 2025 21:43

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قیام امن کیلئے منعقد جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا۔

جرگے میں ماموند کے تمام قبائل، مشران اورمقامی سیاسی رہنما شریک ہوئے۔ عمائدین کے مطابق شرکا سفید پرچم تھامے جرگے میں شریک تھے۔

عمائدین کا کہنا تھاکہ جرگہ ارکان اورمشران دہشت گردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تحصیل ماموند میں سیکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

جرگہ عمائدین کے مطابق باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اختتام پزیر ہوگیا اور دوسرا راؤنڈ کل دوبارہ ہوگا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تحصیل ماموند کے تمام اسکول سیکیورٹی حالات کے پیش نظر یکم سے 8 اگست تک بند رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔