بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کا 98 واں یوم تاسیس، جی ایچ کیو میں تقریب

01 اگست, 2025 14:20

عوامی جمہوریہ چین کے فوج کی یوم تاسیس کے حوالے سے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی سفیر نے بطورِ مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں چینی دفاعی اتاشی، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی فوج کو یوم تاسیس کی مبارکباد کی اور چین کی دفاع و سلامتی میں فوج کے کردار کی تعریف کی، انہوں نے پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی منفرد اور گہری ہے، پاک چین دوستی بدلتے ہوئے حالات اور عالمی چیلنجز میں بھی مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں، تزویراتی حرکیات کو بدلنے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دوستی مستحکم اور غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور چین کی پی ایل اے آپس میں بھائی ہیں، دونوں ممالک کی افواج کی ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کو فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

چینی سفیر نے پی ایل اے کے یوم تاسیس کی تقریب پر آرمی چیف کا شکریہ کیا۔

انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔