بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

رحیم یار خان: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید

01 اگست, 2025 10:00

رحیم یار خان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کی شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ  کیا گیا جس میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی  ہوئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم اور محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل، غضنفر عباس شامل  ہیں۔

شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یارخان جبکہ 3  کا تعلق بہاول نگر سے ہے ۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔