پاؤڈر والا دودھ استعمال کرنے والے خبردار!! اہم خبر آگئی

Warning for powdered milk consumers!! Important news just in
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گجرات کے علاقے بھمبر روڈ قادر کالونی کے قریب گرینڈ آپریشن کے دوران جعلی دودھ کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کر لی۔
اتھارٹی کی کارروائی میں 32 ہزار 500 کلو مصنوعی ملک پاؤڈر اور 435 کلو پیکنگ میٹیریل ضبط کیا گیا، جبکہ خالی پیکنگ بیگز، مکسر مشین اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ گودام روزانہ کی بنیاد پر کیمیکل اور مصنوعی اجزاء سے جعلی دودھ تیار کر کے گجرات شہر اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کر رہا تھا۔ آپریشن کے دوران موقع پر موجود افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور اس نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔
فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دودھ یا دیگر خوراکی اشیاء کی مشکوک صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں، تاکہ عوام کو محفوظ، خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












