سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر

Great news for those who wish to take a loan from the bank
پنجاب حکومت نے طبی عملے کی سالانہ چھٹیوں سے متعلق نئی پالیسی متعارف کرادی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے طبی عملے کی سالانہ چھٹیوں سے متعلق نئی پالیسی کے تحت عملے کو اب صرف تین ہفتے کی گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی، تاہم ان چھٹیوں کے دوران کسی قسم کی تنخواہ یا مالی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق طبی عملے کیلئے چھٹیاں ایک سہولت ہیں، نہ کہ ان کا حق، لہٰذا اس پر پالیسی سخت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اسپتالوں میں کم از کم 67 فیصد کلینیکل فیکلٹی اور 50 فیصد بیسک سائنسز فیکلٹی کا دورانِ چھٹی ڈیوٹی پر موجود رہنا لازم ہوگا۔ اس پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر طبی ادارے میں ’لیو مینجمنٹ کمیٹی‘ قائم کی جائے گی، جو سالانہ چھٹیوں کا شیڈول (لیو روسٹر) ہر سال 30 اپریل سے قبل جمع کروانے کی پابند ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












