کراچی میں بادلوں کا بسیرا، موسم خوشگوار

کراچی کے افق پر بادلوں کا بسیرا ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی موسم ابرآلود اور مرطوب رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغرب سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












