شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان طریقہ؛ جانیے

Great News for Those Getting Their ID Cards Made
اگر آپ کے قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نادرا میں شناختی کارڈ کی تجدید کا عمل نہایت آسان اور مرحلہ وار ہے۔
جن شہریوں کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو گئی ہو، وہ نادرا رجسٹریشن سینٹر جا کر بآسانی اپنی شناختی کارڈ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے مطلوبہ دستاویزات یعنی اسمارٹ شناختی کارڈ اپنے ساتھ لے کر نادرا سینٹر پہنچنا ضروری ہے۔
تجدید کا عمل ٹوکن حاصل کرنے اور اپنی باری کا انتظار کرنے سے شروع ہوتا ہے، پھر باری آنے پر کاؤنٹر پر جا کر بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوتی ہے۔ اس کے بعد اپنے کوائف درج کروانے کے ساتھ انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوانا ضروری ہے۔
ڈیٹا انٹری مکمل ہونے کے بعد آفس انچارج درخواست کی منظوری دیتا ہے، جو اگر ضرورت محسوس کرے تو درخواست گزار یا اس کے خاندان کے متعلق کچھ سوالات بھی کر سکتا ہے، جن کے صحیح جوابات دینا لازمی ہیں۔
درخواست کی منظوری کے بعد موبائل نمبر پر پیغام موصول ہوتا ہے جس کے بعد شناختی کارڈ کی فیس متعلقہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر یا آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔
شناختی کارڈ کی تجدید کی فیس تین کیٹیگریز میں تقسیم ہے: ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2500 روپے ہے جس کی ڈلیوری سات دن میں ہوتی ہے، ارجنٹ کیٹیگری کی فیس 1500 روپے ہے جس کی ڈلیوری 15 دن کے اندر ہوتی ہے، جبکہ نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے ہے اور اس میں شناختی کارڈ کی ڈلیوری 30 دن کے اندر کی جاتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












