بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں غیر ملکی بھی علاج کرواتے ہیں، سینئر وزیر کا دعویٰ

02 اگست, 2025 14:56

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں غیر ملکی بھی علاج کرواتے ہیں۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پی ایف یو جے کی 75ویں سالانہ جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کرنا کسی جہاد سے کم نہیں۔

میڈیا کو بہت سے چیلنجز در پیش ہیں، سچ بولنا آسان نہیں ہوتا، جب بھی میڈیا پر پابندی لگی شہید بینظیر بھٹو صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت کے ساتھ کھڑی ہے، آصف زرداری نے صحافیوں کیلئے مختلف منصوبے شروع کیے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹ اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں غیر ملکی بھی علاج کرواتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےرہنماؤں کا میڈیا ٹرائل ہوتا رہا لیکن ہم نے انتقام نہیں لیا، پاکستان میں صحافت کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی، ہم نے محکمہ تعلیم میں 93ہزار نوکریاں دیں، ملک کی ترقی کے وعدے کچھ اور لوگوں نے کیے تھے۔

انکا کہانا تھا کہ دنیا کا سب سےبڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ ہم نے دیا، دنیا کا سب سے بڑا 21لاکھ گھروں کا منصوبہ پیپلز پارٹی کا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔