پاکستان میں غیر قانونی مقیم باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق انڈر ٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کیلئے فارن ایکٹ کی دفعہ 14بی لگائی جائے گی جبکہ سزا کاٹنے والے یا جن کا مقدمہ چل رہاہے انہیں بھی واپس بھیجا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے واضح کرتے ہوئے بیان کیا کہ پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے جبکہ 30 جون کے بعد پی او آر کارڈ ہولڈر کا قیام غیر قانونی ہے۔
وزارت داخلہ نےہدایت میں کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے، وزارت داخلہ نے ضلع انتظامیہ، پولیس، جیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












