بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

02 اگست, 2025 14:31

رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری آ گئی ہے کہ جو پیسے انہوں نے جمع کروائے تھے، انہی رقم سے وہ آئندہ سال حج کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کروائی ہے کہ عازمین سے کسی بھی قسم کی اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ ہوپ نے وزارت کو یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ سال 25 سے 26 ہزار عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا، جس کی تصدیق وزیر مذہبی امور نے بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں موجود ہیں، جن میں سے 490 ملین ریال پاکستانی عازمین کے سعودی بینکوں میں رکھے گئے ہیں۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے عازمین کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان پیسوں کے علاوہ کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔

گزشتہ سال پرائیویٹ حج آپریٹرز 63 ہزار کے کوٹے پر مکمل بکنگ کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کی وجہ سے تقریباً 26 ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کر سکے تھے۔ اس حوالے سے سینیٹ کی کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ آپریٹرز کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔