میران شاہ، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ

میران شاہ، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ
یکم اگست 2025 کو میران شاہ، شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران و عمائدین نے پاک فوج کے تعاون سے ہونے والے اہم جرگے میں بھرپور شرکت کی۔
مشران و عمائدین نے امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یکم اگست 2025 کو میران شاہ، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں مشران نے بھرپور شرکت کی۔ جرگے کے شرکاء نے فتنے الخوارج کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور پاک فوج،… pic.twitter.com/L3WhjGpsm9
— INFO TRACKS (@Info_Tracks) August 1, 2025
شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔
مہمان خصوصی نے قبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کا کردار کلیدی ہے۔
قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












