بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

02 اگست, 2025 10:30

یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے "دل سے پاکستان” کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا۔

جاری کیا گیا نغمہ معرکۂ حق میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا، وطن کے جانثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا۔

 نغمے میں بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا، نغمے میں وطن کی بقاء، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کیا گیا۔

نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ جاری کیا گیا نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔