بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا

02 اگست, 2025 15:12

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کے پاکستان آنے  سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری بچوں سے بات کروادی گئی۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر سے والد کی رہائی کے لئے مدد کی امید ہے، قاسم خان

انہوں نے کہا کہ بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، میرے اخبارات بھی بحال کر دیے گئے، میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے بچے سیاست یا کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔