مون سون کا چھٹا اسپیل کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پنجاب میں مون سون کے دسویں اسپیل کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے مون سون کے چھٹے اسپیل سے متعلق اہم پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گزشتہ شب جڑواں شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اسلام آباد کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن بھر دھوپ اور چھاؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












