بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اسلام آباد، پنڈی اور اٹک سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.1 ریکارڈ

03 اگست, 2025 00:42

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، مری، جہلم اور آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔

زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلےکامرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد اور پنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.4 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔