کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے خوشخبری

Sindh Government Makes Major Announcement Regarding Ajrak-Themed Motorcycle Number Plates
کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے کہ سندھ میں نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق سکیورٹی فیچر نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 14 اگست سے بڑھاکر 31 اکتوبر کردی گئی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہپ اور ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کے وزیر مکیش کمار چاولہ نے ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہپ مکیش چاولہ نے پی پی پی اراکین سندھ اسمبلی کی حاضری اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مکیش کمار چاولہ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ نمبر پلیٹ اپ ڈیٹ کرنے کی مہم تیز کردی گئی۔
بریفنگ کے مطابق سکیورٹی فیچر والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے بعد صوبے میں سیکیورٹی کی صورت حال مزید بہتر ہوگی، عوام کی سہولت کے پیش نظر سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کیا جائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر مکیش کمار چاولہ نے سیکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی ڈیڈ لائن 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مکیش کمار چاولہ کی بریفنگ میں کہا گیا کہ سندھ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے 7ارب روپے کی ریکارڈ مالیت کی منشیات کو ضبط کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












