ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

Big Good News for Railway Passengers Arrives
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے 40 ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ریلوے میں گورننس کو بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پاکستان ریلوے میں 350 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی، جس کا مقصد صوبے بھر میں آٹھ برانچ روٹس کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ عوام کو محفوظ، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ بھی مختلف ریلوے روٹس کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تعاون پر بات چیت جاری ہے۔ ML-1 منصوبہ جب مکمل طور پر فعال ہو جائے گا تو اس سے عوام کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے، جبکہ ML-2 میں سرمایہ کاری کی تیاریوں پر بھی کام جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












