منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل؛ کہاں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی؟

04 اگست, 2025 14:28

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے جمعرات تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اگست کو بلوچستان میں بھی تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہی بادل برس پڑے۔

پنجاب کے 20 سے زائد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی لہر جاری رہنے کی توقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی تیز اور ہلکی بارش ہوئی ہے، جب کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مظفرآباد، راولا کوٹ، وادی نیلم، دیامر، اسکردو اور گلگت میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اور پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ بارشوں کا یہ نیا سلسلہ پہلے سے جاری سیلابی صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔