منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

04 اگست, 2025 09:20

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت / مبارکباد

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی ٹیم کے عزم، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے دل جیت لیے، جیت قومی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے قومی ٹیم آئندہ بھی کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔

وزیراعظم / مبارکباد

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو جیت پر مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے، امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی، پاکستان نے 4 وکٹوں پر 189 رنز بنائے تھے۔

صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، خوشدل شاہ 11، فہیم اشرف 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

حسن نواز 15 اور محمد حارث نے 2 رنز بنائے۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے اننگز میں 11 چھکے اور 7 چوکے لگائے، حسن علی، حارث، صائم، سفیان اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔