منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 4 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

04 اگست, 2025 17:20

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے چار ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف بارشوں کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے گلگت بلتستان پہنچے جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ گلبر خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، عطا اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر رانا ثنا اللہ اور کوآرڈینیٹر شبیر عثمانی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے گورنر سید مہدی شاہ سے علیحدہ ملاقات بھی کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیلابی واقعات میں جاں بحق افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔

تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے متعدد افراد جاں بحق، املاک کو نقصان پہنچا۔ جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک  میں سر فہرست ہے گلگت:ایڈوانس وارننگ سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔ وفاق اور جی بی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین  کیلئے 4 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے رواں ماہ دوبارہ آنے کا وعدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا جب تک آپ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوتے میں آتا رہوں گا۔

وزیراعظم نے متاثرین کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔